اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وزیرمملکت برائے سیفران و انسداد منشیات شہریار خان آفریدی نے والدین سے اپیل کی ہے کہ خدارا اپنے بچوں کی حفاظت کی خاطر ان پر نظر رکھیں۔شہریار آفریدی نے کہا کہ بچوں کوچوکیدار، مالی، ڈرائیور کسی کے ساتھ تنہا مت چھوڑیں، یہ بچے ہمارے ملک کا روشن مستقبل ہیں۔ ان خیالات کا اظاہر انہوں نے گزشتہ روز اساس انٹر نیشنل سکول اسلام آباد کے سپورٹس ڈے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ معصوم فرشتوں کو منشیات سے محفوظ رکھنا اولین ترجیح ہے۔وزیرمملکت نے کہا والدین کو موبائل میں زندگی ایپ ڈائون لوڈ کر کے رکھنی چاہیے، والدین کومعلوم ہوسکے ان کا بچا منشیات کا استعمال تونہیں کر رہا۔