جوئیانوالہ (نامہ نگار )جوئیانوالہ کی آبادی لیبر کالونی (بھٹو کالونی)میں ایسے سنوکرز اوربلیئرڈ کلب چلنے کا انکشاف ہوا ہے جن میں سنوکر اور بلیئرڈ کے مقابلوں پر جواء کھیلا رہا ہے اور اس لت کے شکار نوجوانوں میں بڑی تعداد ایسے طلبہ کی ہے جو مختلف سرکاری غیر سرکاری سکولز کالجز میں زیر تعلیم ہیں مگر تدریسی اوقات میں تعلیمی اداروں میں جانے کی بجائے سارا وقت ان کلبوں میں جواء کھیلنے پر صرف کرتے ہیں ، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بعض طلبہ جنہیں ان کے والدین نے سکولز کالجز میں جانے اورواپس گھر آنے میں آسانی فراہم کرنے کی خاطر موٹر سائیکلیں لے کر دے رکھی ہیں ان میں سے چار طلبہ حالیہ چند دنوں میں اپنی موٹر سائیکلیں لیبر کالونی کے سنوکر و بلیئرڈ کلبوں میں جواء کی نذر کرچکے ہیں جنہوں نے اہلخانہ کو اندھرے میں رکھتے ہوئے موٹر سائیکلیں چوری ہوجانے کا بتا کر اپنی قمار بازی کی لت کو چھپایا ہے جبکہ لیبر کالونی میں قمار بازی کے اڈوں میں تیزی سے جاری اضافہ بھی باعث تشویش ہے جس پر اہل علاقہ نے ڈی پی او ٖغازی صلاح الدین سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے اور ہنگامی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔