شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق یو سی چیئرمین چوہدری محمد ریاض ورک نے کہا ہے کہ ملک میں اداروں کو نہیں افراد کو ترجیح دی جارہی ہے عمران خان کو مہنگائی کا ہی نہیں اپنی دیگر نااہلیوں اور لائقیوں کا بھی اعتراف کرنا چاہئے، حکومت کی کوتاہیوں کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری صفدر ریاض ورک، چوہدری شاہد محمود ورک ،چوہدری شعیب بابرورک اور چوہدری احسان علی سمراء ایڈووکیٹ کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، چوہدری محمد ریاض ورک نے کہا کہ حکمرانوں کے پاس عوام کے مسائل حل کرنے کی اہلیت نہیںان کا اقتدار کے ایوانوں پر قبضہ واگزار کروانا ہوگا، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت خود ایک مافیا بن چکی ہے۔