شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)اجنیاوالہ کے رہائشی زبیر ریاض نے ایم ایس فزکس میں اعلی نمبروں سے پہلی پوز یشن حا صل کر لی جس پر گورنر پنجا ب نے انہیں ایک شاندار تقریب میں گولڈ میڈل دیا ،تقریب سے خطا ب کے دوران گورنر پنجا ب چوہدری سرور نے کہا کہ ہونہار طالبعلم پاکستان کے ما تھے کا جھومرہیں جنکی بدولت ملک ترقی کی راہوں پر گامزن ہے حکومت پنجا ب ایسے طالب علموں کیلئے نہ صرف سکالر شپس بلکہ مستقبل میں ان کے ساتھ ان کے ادھورے خوابوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا ئے گی وزیرااعظم عمران خان کا تعلیمی ویثر ن کامیابی سے ہمکنار ہوتا دکھائی دے رہا ہے جس پر اہم تما م پڑھانے والے معلموں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں جو محدود وسائل کے با جود اچھے نتائج دے رہے ہیں اس مو قع پر زبیر ریاض کا کہنا تھا کہ یہ سب میر ے پروفیسرز کی محنت اور میرے والدین کی دعائوں کا ثمر ہے جس پر میں خدا کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہوں اگرچہ میں شیخوپورہ کے نواحی قصبہ اجنیا نوالہ کا رہا ئشی ہیں لیکن وہاں کی زرخیز مٹی نے ملک کے نامور ثبو ت پیدا کئے ہیں اور میری بھی پوری کوشش ہوگی کہ میں اعلی تعلیم کے بعد ملک و قوم کی خدمت کر سکوں ۔