برجیس طاہر کی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات

Mar 01, 2020

سانگلاہل (نمائندہ نوائے وقت)سابق وفاقی وزیرامور کشمیر ،گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر ایم این اے نے اسلام آباد میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو انکی رہائش گاہ پر رہائی پر مبارکباد اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا،ایم ایس ایف پنجاب کے نائب صدر چوہدری محمدعاصم رندھاوا بھی ہمراہ تھے، چوہدری محمد برجیس طاہرنے سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کو حکومتی انتقامی کاروائیوں و نیب گردی کیخلاف ہمیشہ کی طرح اپنے قائد و لیڈر میاں محمد نواز شریف اور پارٹی کے ساتھ وابستگی و ثابت قدم رہنے پر خراج تحسین پیش کیا، دونوں لیگی رہنماوں میں پارٹی امور سمیت مختلف اہم نوعیت کے ملکی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال کے علاوہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر دونوں سطح پر عوام کے حقوق کی ترجمانی اور ان کے مسائل کے حل کیلئے موثر کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا گیا،دریں اثناء چوہدری برجیس طاہر نیکہا ہے کہ حکومت کی کوئی منصوبہ بندی کسی بھی شعبے میں نہیں ہے، حکمرانوں کی نا اہلی اور نالائقیوں کی وجہ سے امن و امان کی صورت حال کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کا بھی برا حال ہے، عوام پر خاموشی سے غیر اعلانیہ مزید 200ارب روپے کے اضافی ٹیکس کا بوجھ ڈالاجا رہا ہے،آئی ایم ایف نے پاکستان کو معاشی خود مختاری سے محروم کردیا ہے،حکومت آئی ایم ایف کے ہاتھوں میں آلہ کار بن گئی ہے،آئی ایم ایف کا ای ایف ایف پروگرام معاشی بہبود کیلئے نقصان دہ ہے،نالائقوں کا ٹولہ عوام پر مسلط کردیا گیاہے، مہنگائی ، بے روزگاری اور غربت اپنے عروج کو پہنچ چکی ہے،پنجاب میں جرائم کی شرح میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی نااہلیاں اور ناکامیاں چھپانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں اور انتقامی کارروائیوں پر اتر آئے ہیں،آٹا چینی سیکنڈل میں ملوث اے ٹی ایم مشینوں سے عوام کی توجہ ہٹانے کی بجائے مخالفین کو انتقامی کارراوئیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں