انصاف کے حصول میں کوئی غفلت برداشت نہیں کرینگے:ڈپٹی کمشنر

Mar 01, 2020

ننکانہ صاحب( نامہ نگار خصوصی ) لوگوں کو فوری انصاف کی فراہمی ان کا بنیادی حق ہے اس میں کسی قسم کی تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،تمام متعلقہ اداروں کو اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کرنا ہوگاتاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنرراجہ منصور احمد نے ڈپٹی کمشنر آفس میں کھلی کچہر ی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل الرحمن کھاڑک،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد کمال ،اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صولت حیات وٹو،ضلعی افسران ، محکمہ پولیس کے افسران و ملازمان کے علاوہ شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکی خصوصی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے ضلع بھر میں کھلی کچہر یوں کے انعقاد کا مقصد ہے کہ شہری عوام کے ساتھ ساتھ دیہاتوں میں رہنے والے لوگوں کے مسائل فوری طور پر حل کیے جاسکے اور ان کی دہلیز پر انصاف مہیا کیا جاسکے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے تمام افسران عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں ۔کھلی کچہری میں موصول ہونے والی شکایات پر فوری عمل درآمد کیا جائے ۔

مزیدخبریں