نور پور ہائی سکول جوئیانوالہ کی سالانہ تقریب تقسیم

شیخوپورہ/جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت/نامہ نگار)نور پور ہائی سکول جوئیانوالہ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سکول ہذاٰ میں منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمودنے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ صدارت صوبائی جنرل سیکرٹری سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ پی ٹی آئی خان نوید اختر خان نے کی ، اس موقع پر پرنسپل منیر احمد، سید اعظم حسین شاہ، قاری محمد وزیر، محمد یوسف، ڈاکٹر یاسر ندیم شیخ، نعمان بھٹی،کاشان نوید خان، عمیر منور بھلہ، حافظ انیس، محمد جاوید، سرفراز احمد، فیصل مبین سمیت اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد سمیت سول سوسائٹی کی نمائند ہ شخصیات نے شرکت کی، اس موقع پر اساتذہ کواعلیٰ کارکردگی پر اعزازی شیلڈز اور پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر میاںخالد محمود نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت فروغ تعلیم پر یقین رکھتی ہے ہمارے انتخابی منشور میں جتنی تعلیمی اصلاحات شامل تھیں نہ صرف انہیں نافذ العمل بنایا گیا ہے بلکہ اس سے بڑھ کراقدامات اٹھائے جارہے ہیں، جلد ایسا نصاب لایا جارہا ہے جو تمام اداروں میں یکساں نافذہوگا، شعبہ تعلیم کو انٹرنیشنل اداروں کے برابر لارہے ہیں جدید تعلیم کے تمام تقاضے پورے کئے جارہے ہیں اور سرکاری تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ اداروں کو بھی فعال کرنے کی خاطر حکومت ہر ممکن اصلاحات یقینی بنارہی ہے، انہوں نے کہا کہ اساتذہ اور طلبہ تعلیم پر توجہ دیں اور دنیا پر واضح کردیںکہ ہمارے اساتذہ اعلیٰ قابلیت کے حامل جبکہ طلبہ و طالبات قابلیت میں کوئی ثانی نہیں رکھتے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...