تائپے(اے پی پی) سماجی رابطے کی میسیجنگ سروس ’’لائن‘‘ اپنے صارفین پر زور دے رہی ہے کہ وہ مشتبہ ویب سائٹس کھولنے سے پرہیز کریں۔ قبل ازاں ’’لائن‘‘ کے ہزاروں اکاؤنٹس ہیک ہو گئے تھے۔’’لائن‘‘ کا کہنا ہے کہ جاپان میں 4 ہزار سے زیادہ غیر مجاز لاگ اِن کیے گئے ہیں۔ تائیوان میں ایسے 80، اور دیگر ممالک اور علاقوں میں ایسے درجنوں واقعات ہوئے ہیں۔ ’’لائن‘‘ کے مطابق بظاہر کچھ واقعات میں استعمال کنندگان کی کانٹیکٹ لسٹ میں موجود افراد کی جانب سے پیغامات موصول ہوئے۔ ان پیغامات میں ایسی ویب سائٹس کے ویب ایڈریس تھے جو لوگوں کو اپنے اکاؤنٹ کی معلومات فراہم کرنے پر راغب کرتی ہیں۔ کچھ اکاؤنٹس کو واقعی ہیک کر لیا گیا ہے۔