برطانوی جج نے اسانج کو عدالت میں ’محفوظ کمرے‘ سے باہر نکلنے سے روک دیا

لندن (اے پی پی) برطانوی عدالت نے وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کو عدالت میں قائم ’محفوظ کمرے‘ سے باہر نکلنے سے روک دیا ہے۔ اسانج کی جانب سے درخواست کی گئی تھی کہ عدالتی سماعت کے دوران انہیں شیشے کے خصوصی کمرے سے باہر نکلنے دیا جائے تاکہ وہ اپنے وکلاء کے ساتھ بیٹھ سکیں۔ برطانیہ میں اسانج کو امریکا کے حوالے کرنے یا نہ کرنے سے متعلق عدالتی کارروائی جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن