امریکا،طالبان ڈیل کا خیرمقدم، تمام فریق امن کے لیے کام کریں:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے امریکا اور افغان طالبان کے مابین تاریخی امن معاہدے جنگ زدہ ملک میں دیر پا امن کی طرف اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان میں تشدد کے مستقل خاتمے کے لیے کام کریں۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یوناما) نے افغانستان میں تشدد میں مسلسل کمی لانے کا مطالبہ کیا اور متحارب فریقین کے درمیان مذاکرات کی مساعی شروع کرنے کے عزم کا خیرمقدم کیا۔اقوام متحدہ کے ایک بیان میں کہا کہ بین الاقوامی سطح پر بات چیت امن کی کوششوں کے لیے ضروری ہے۔ اقوام متحدہ افغان دھڑوں میں مذاکرات کے لیے فریقین کے ظاہر کردہ عزم کا خیرمقدم کرتا ہے۔اقوام متحدہ نے بھی افغانستان کی سربراہی میں ایک جامع عمل کی حمایت کا اظہار کیا اور جنگ کے خاتمے لیے ٹھوس اقدامات پر زور دیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...