فرانس:کوروناوائرس کو پھیلاؤسے روکنے کے لیے عوامی اجتماعات پر پابندی

اٹلی کے بعد فرانس میں بھی کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے بڑے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ایمانوئل میکرون کی زیر صدارت فرانس کی دفاعی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ محدود جگہوں پر بڑے اجتماعات کی منسوخی کا اعلان وزیر صحت اولیور ورن نے خصوصی حکومتی اجلاس کے بعد کیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فرانس کورونا وائرس کی وباءکے پھیلاو کو روکنے کے لیے پانچ ہزار سے زیادہ افراد کے اندرونی عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کر رہا ہے۔ محدود جگہوں پر بڑے اجتماعات کی منسوخی کا اعلان وزیر صحت اولیور ورن نے خصوصی حکومتی اجلاس کے بعد کیا۔وزیر صحت نے کہا کہ ملک بھر میں محدود جگہوں پر پانچ ہزار سے زائد افراد کے اجتماعات منسوخ کردیئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پیرس کے شمال میں واقع خطے میں عوامی اجتماعات پر مکمل طور پر پابندی عائد ہے، جہاں کورونا کے متعدد کیسز سامنے آئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگ شاپنگ کرسکتے ہیں لیکن انہیں غیر ضروری سفر سے گریز کرنا چاہئے۔وزیر صحت فرانس نے کہا کہ فرانس میں کورونا وائرس کے 16 نئے کیس سامنے آئے ہیں جن میں فروری کے آخر سے متاثرہ افراد کی تعداد 73 ہوگئی ہے اور دو افراد ہلاک ہوگئے۔

ای پیپر دی نیشن