لکسمبرگ سفری سہولیات مفت کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا

Mar 01, 2020 | 14:00

ویب ڈیسک

لکسمبرگ دنیا کا پہلا ملک بن گیا جس نے عوام کی سہولت کے لیے سفری سہولیات بالکل مفت کردیں۔ حکومت کی جانب سے نئے سال کے پہلے 61 دنوں میں ہی ٹرانسپورٹ کو مفت کردیا گیا تھا، جس کے بعد گزشتہ روز لکسمبرگ دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے اپنی عوام کی سہولت کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے۔ حکومتی بیان کے مطابق ٹرین میں صرف فرسٹ کلاس کے مسافروں کو ٹکٹیں خریدنا ہوں گی، اس اقدام سے سیاح بھی یہاں کا رخ کریں گے۔وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق بس اور ٹرین میں مفت سفر کرنے کا مقصد لوگوں کو گاڑیاں چھوڑنے پر مجبور اور مفت سفر کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ملک میں 61 فیصد افراد اب بھی ذاتی سواری کا استعمال کرتے ہیں، حکومت 2025 تک یہ تعداد کم کر کے 46 فیصد تک لانا چاہتی ہے۔

مزیدخبریں