عالمی اسٹریٹیجک خطرات اور ان کا تدارک 'کے موضوع پر بین الاقوامی سیمینار 4 مارچ کو ہو گا

Mar 01, 2020 | 14:09

ویب ڈیسک

سینٹر فارائیروا سپیس اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کے زیرِ ایتمام 'عالمی اسٹریٹیجک خطرات اور ان کا تدارک 'کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد ہو رہا ہے۔ 04 مارچ کو سیرینا ہوٹل اسلام آباد میں منعقد ہونے والے اس دو روزہ سیمینار میں نو بین الاقوامی اور چھ پاکستانی ماہرین نیو ورلڈ آرڈر، علاقائی سلامتی، ٹیکنالوجی، ائیر پاور، یائیبرڈ وارفئیر اور سائیبر وارفئیر جیسے اہم موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ صدرِ پاکستان، ڈاکٹر عارف علوی افتتاحی سیشن سے خطاب کریں گے، جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اختتامی سیشن میں گیسٹ اسپیکر ہوں گے۔اس سیمینار کے ذریعے طاقت کے بدلتے ہوئے توازن، جدید ٹیکنالوجی، ائیرواسپیس کے شعبوں اور جنگ کے نئے طریقوں کے بارے میں جامع معلومات فراہم ہو سکیں گی۔عوام اور میڈیا کو اس سیمینار کے بارے میں بروقت معلومات کی فراہمی کے لئے ایک موبائل ایپلیکیشن بھی تیار کی گئی ہے۔ سینٹرفارائیرواسپیس اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیزایک خود مختار تھنک ٹینک ہے جو ائیروسپیس اور سیکیورٹی کے مسائل کا تجزیہ کرنے کا ایک اہم فورم ہے۔ اس تھنک ٹینک میں ائیرواسپیس ، پالیسی، ڈاکٹرائن، انٹرنیشنل ریلیشنز، سلامتی اور معیشت جیسے اہم شعبوں کے ماہرین شامل ہیں۔

مزیدخبریں