کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ،پیرس ہاف میراتھن منسوخ

پیرس ہاف میراتھن جو کہ اتوار کے روز ہونی تھی کو کرونا وائرس کے خطرہ کے پیش نظر منسوخ کر دیا گیا ہے۔اس بات کا اعلان فرانس کے وزیر صحت اولیویر ویران نے کیا ہے ۔یہ فیصلہ وائرس سے نمٹنے کےلائحہ عمل پر غور کرنے کےلئے منعقدہ کابینہ کے خصوصی اجلاس کے بعد سامنے آیا ۔ہفتے کو 16 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد73 ہو گئی ہے۔فرانسیسی حکومت نے قریبی علاقوں اور کچھ بیرونی ایونٹس میں "5ہزار افراد سے زیادہ کے اجتماعات" کو منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے۔رواں سال پیرس ہاف میراتھن میں شرکت کےلئے 44000 افراد نے انٹری کرائی تھی۔

ای پیپر دی نیشن