جنوبی ایشیا میں امن واستحکام نہایت اہمیت کا حامل ہے:شاہ محمود قریشی

Mar 01, 2020 | 17:12

ویب ڈیسک

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک مستحکم، متحد اور جمہوری افغانستان کی حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن واستحکام نہایت اہمیت کا حامل ہے اور پاکستان  اس مقصد کےلئے مسلسل کوششیں جاری رکھے گا۔

 وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے افغان امن معاہدے میں اپنے وعدے کے مطابق فیصلہ کن اور کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق مسئلے کے فوجی حل کی بجائے سفارتی حل کو پذیرائی ملی  اور یہی کامیاب ہوا ہے۔

مزیدخبریں