پاکستان چوک پر عالمی محفل حسن قرآت، مصری قراء سے ماحول معطر

کراچی ( نیوز رپورٹر)دکھنی جامع مسجد درس کمیٹی و عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت حلقہ پاکستان چوک کے تحت پاکستان چوک پرعالمی محفل حسن قرات اور تحفظ ختم نبوت کانفرنس منعقد کی گئی،جس میں جمہوریہ مصرسے خصوصی طور پرپاکستان آنے والے عالمی شہرت یافتہ فضیلۃ الشیخ قاری رافت حسین علی یوسف اورفضیلۃ الشیخ قاری عمرومحمدعبدالرزاق الدرمالیسی نے اپنی مسحور کن تلاوت سے ماحول کو معطر کر دیااورسامعین میں وجدانی کیفیت طاری ہوگئی،محفل میں قاری محمد مدنی،حافظ محمد ہارون اور قاری حبیب الرحمن مالکی نے بھی خوبصورت آواز، ادب اور ترتیل کے ساتھ قرآن حکیم کی تلاوت کر کے سماں باندھ دیا، معروف نعت خوان حافظ اشفاق،حافظ سعد،حافظ حمدان،حافظ بلال،مولانا سیف اللہ،حافظ حبیب اللہ ارمان،حافظ ولید اورحافظ عبداللہ عبدالقادر نے حمد ونعت اورعظمت قرآن پر اپنا کلام پیش کر کے شرکاء￿ کے ایمان کو تازہ کر دیا، دکھنی جامع مسجد درس کمیٹی کے مدیرمفتی محمدپراچہ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اورآمدپر شکریہ ادا کیاجبکہ ڈی سی سائوتھ، انتظامیہ،سائوتھ پولیس افسران،سندھ رینجرز کے افسران واہلکاروں،انصارالاسلام کے رضاکاروں کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔اس موقع پرمفتی محمدپراچہ کے مرتب کردہ الحاج مستقیم احمد پراچہ رحمہ اللہ کی خدمات پر مشتمل کتاب’’میرکارواں‘‘ کی رونمائی بھی کی گئی۔ مہمان خصوصی پیر طریقت حاجی نثار احمد صدیقی، مفتی محمد زبیرحق نواز،جمیعت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما قاری محمد عثمان،جنوبی کے امیر شیخ الحدیث مولانا نورالحق،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مسئول مولانا کلیم اللہ نعمان،مولانا عبدالحء مطمئن،مولانا مسعود لغاری،مفتی عادل غنی، مولانا عبداللہ بن حکیم مظہر، مولاناعبداللہ عتیق،مولانا قاری فاروق،مولانا عبدالعزیز بیگ،مولانا عبد الرحمن،مولانا غلام رسول ایڈ منیسٹر جامعہ بنوریہ،مفتی الیاس زکریا میمن،مفتی یحییٰ زکریا میمن،مولانا طیب عثمانی، مولانا نعمان ارمان مدنی خطیب سپریم کورٹ مسجد، مولاناعبد الجبار،مفتی غلام مصطفی رفیق،مولانا ابرار شریف،مولانا حفظ الرحمن،مولانا عبد العلیم، مولانا تبشیر الحق تھانوی مولانا قطب الدین،مولانا رضوان قاسمی، مولانا احمد علی آمروہی، مولانا داؤد،مولاناعباداللہ حقانی سمیت علاقے کے علماء￿ کرام ، آئمہ مساجد،قراء￿ حضرات شریک ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن