میانمار: مظاہرین پر پھر فائرنگ،شیلنگ،18ہلاک،30زخمی،سینکڑوں گرفتار

ینگون (انٹرنیشنل ڈیسک+نوائے وقت رپورٹ) میانمار میں فوج کے اقتدار سنبھالنے کے خلاف احتجاج کرتے مظاہرین پر سکیورٹی فورسز کی  پھر فائرنگ سے 18 افراد ہلاک اور 30 زخمی  ہوگئے۔  سینکڑوں کو گرفتار کر لیا گیا،جمہوریت کی بحالی کا مطالبہ کرتے لوگوں نے مختلف شہروں میں آج بھی احتجاج کیا۔ دارالحکومت ینگون سمیت کئی شہروں میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشرکرنے کیلئے فائرنگ کی اور ربر کی گولیوں اور آنسوگیس کا استعمال کیا۔ دو روز کے دوران سینکڑوں مظاہرین کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔اقوام متحدہ انسانی حقواق دفتر کے ترجمان نے کریک ڈائون کی مذمت کرتے مطالبہ کیا فوج پر امن مظاہرین کیخلاف طاقت کا ستعمال فوری روکے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...