لاہور(خصوصی نامہ نگار)دربارحضرت سخی سید صوف کے656ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز آج سے ہوگا۔ تقریب کا افتتاح صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب اورڈاکٹر طاہر رضابخاری ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اوقاف پنجاب بعد نماز ظہر چادر پوشی کی رسم سے کریں گے۔زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف لاہورو دیگر مشائخ و عظام اور زائرین کی کثیر تعداد شرکت کرینگے۔