فیروزوالہ(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئرنائب صدروچیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے امید ظاہر کی ہے کہ پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی 6ایڈیشنل ووٹوں کے ساتھ سینیٹ انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے، ضمنی انتخابات میں نواز لیگ کی کامیابی اور حمزہ شہباز شریف کی رہائی سے مسلم لیگ (ن) کے اچھے اور حکومت کے برے دن شروع ہوگئے ہیں کامیابیوں کا یہ سفر اب حکومت کے خاتمہ تک جاری رہے گا، بھارت کو بار بار مذاکرات کی دعوت دراصل حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے اگر حکومتی اقدامات میں دم خم ہوتا تو بھارت کب کا مذاکرات کی میز پر آچکا ہوتا، وزیر اعظم عمران خان کی ناکام حکومت کی وجہ سے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان ہورہا ہے جس کا اب ملک مزید متحمل نہیں ہوسکتا اسی لئے ان کا اقتدار سے رخصت ہونا ضروری ہوگیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی کیمپ آفس میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری پیر محمد اشرف رسول ایم پی اے بھی موجود تھے۔