راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اورسابق امیدواراین اے 60سجادخان نے کہاہے کہ موجودہ ناہل اورنالائق حکومت کے دورمیں مسلم لیگ ن کودرپیش چیلنجوں اورہمارے قائدین کے خلاف بنائے گئے جھوٹے مقدمات کی بناپران کی گرفتاریوں اورانتقامی کاروائیوں کاتقاضاہے کہ ہمیں ا س حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کابھرپورمقابلہ کرنے کے لئے اپنی صفوں کواتحاداور یکجہتی کے ساتھ مستحکم کرناہوگااوراپنے قائدین کی ہدایات کے مطابق ہمیںاپنے تمام تراختلافات کو بالائے طا ق رکھ کرپارٹی کومضبوط کرناہوگاتاکہ 2013اور2018ء کے الیکشنوں میں پارٹی کوپہنچنے والے انتخابی اورسیاسی نقصان کاازالہ کیاجاسکے ہمیں چاہیے کہ پارٹی کے مفادکے لئے اپنے ذاتی اختلافات ختم کردیں اور میں راولپنڈی کے اپنے تمام معززین اورپارٹی کے مخلص ،سرگرم اوردیرینہ کارکنوں کویہ یقین دلاتاہوں کی ہونے والی پارٹی کی حالیہ تنظیم نوکے سلسلے میں کسی بھی مستحق کارکن کوان کی جدوجہدکے مطابق اس کاحق دلانے میں اپناکرداراداکروں گاکسی کی حق تلفی نہیں ہونے دی جائے گی اور یہی ہدایت ہمارے قائدین کی بھی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزاین اے 60کی یونین کونسلوں کے مسلم لیگی معززین سمیت لیگی کارکنوں کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس سے سابق رکن پنجاب اسمبلی ملک یاسررضا،سابق چیئرمین راجہ حفیظ ،راجہ مشتاق ،ملک جاوید،ملک ارشد،حاجی ظفرخا ن ،چوہدر ی خالد، ،ندیم بھٹی ایڈووکیٹ ،امجدہاشمی ،ملک نثاراحمد،نعیم پاشا،راجہ نزاکت ،شبیراحمد،چوہدری افتخار،ملک ندیم پراچہ سمیت دیگرمعززین اورسینئرکارکنوں نے بھی خطا ب کیااورمختلف تجاویزدیں۔