راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) بھابڑہ بازار میں واقع سوجھان سنگھ حویلی کاوالڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے ماہرین کی ٹیم نے اتوار کو دورہ کیا تاکہ اس تاریخی حویلی کو محفوظ بنانے و بحالی منصوبہ کے پی سی ون کو حتمی شکل دی جاسکے اور اس قدیم عمارت کی بحالی میں استعمال ہونے والے میٹریل کا بھی جائزہ لیا جا سکے میٹرو پولیٹن آفیسر راولپنڈی میٹرو کارپوریشن محمد ابرہیم نے والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی ٹیم کو تفصیلی بریفنگ دی ٹیم نے سوجھان سنگھ حویلی کے تمام حصوں، ان کی موجودہ حالت اور حویلی میں استعمال ہونے والے میٹریل کا بھی جائزہ لیامیٹرو پولیٹن آفیسرنے کہا کہ منصوبہ کے تحت سب سے پہلے سوجھان سنگھ حویلی کے سٹرکچر کو محفوظ بنایا جا ئیگا تاکہ حویلی کی شکست وریخت کے عمل کو روکا جا سکے اور اس کو محفوظ بنایا جا سکے حویلی میں آنے والی دراڑوں کو ختم کیا جائیگا اور یہ اہم کام مہارت اور نفاست کے ساتھ کیا جائیگا حویلی میں دیودار کی لکڑی استعمال ہوئی ہے اور حویلی کے آدھے دروازے ابھی بھی موجود ہیں اور ان دروازوں کو بھی محفوظ بنایا جائیگا اور نئے دروازوں کیلئے بھی دیودار کی لکڑی ہی استعمال ہو گی محمد ابرہیم نے کہا کہ سوجھان سنگھ حویلی کی چھت میں لوہے کا استعمال بھی کیا گیا ہے جبکہ دیواروں اور فرش میں مختلف سائز کی ٹائلیں استعمال کی گئی ہیں اور ان میں بھی وہی قدیم میٹریل استعمال کیا جا ئیگا سوجھان سنگھ حویلی کو محفوظ بنانے اور بحالی کے منصوبہ کا تخمینہ 104ملین روپے ہے۔
والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے ماہرین کی ٹیم کادورہ سوجھان سنگھ حویلی
Mar 01, 2021