اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ عمران خان کو سیاسی حریفوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا آتا ہے ۔ اسلام آباد کے ترقیاتی منصوبوں کو دیکھ کر اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کس طرح پاکستان بدل رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز اسلام آباد میں بحریہ انکلیو میں کاروباری مرکز کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوںنے کہا ہے کہ پاکستان کی برآمدات بڑھ رہی ہیں وزیراعظم پاکستان کا ویژن کامیاب ہو رہا ہے اپوزیشن جماعتیں میٹھا میٹھا ہپ اور کڑوا کڑوا تھو کی پالیسی پر عمل پیرا ہے - اس مو قع پرمعاونِ خصوصی برائے امور سی ڈی اے علی نواز اعوان نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے ثمرات مل رہے ہیں اور پاکستان کی برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ،ہم اسلام آباد کو بدلنے کا تہیہ کر چکے ہیں ۔ اسلام آباد کے لیے رینٹ کنٹرول کا قانون بن چکا وفاقی دارالحکومت کی پہلی فوڈ اتھارٹی کے لیے قانون سازی آخری مراحل میں ہے - شہر میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے دریائے سندھ سے پانی لانے کے منصوبے پر جلد شروع کر ینگے۔