قصور: زیر تعمیر پٹرول پمپ کی دیوار گرنے سے 2 مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق

قصور (نمائندہ نوائے وقت) پتوکی نیشنل ہائی وے جوڈیشل کمپلیکس کے قریب زیر تعمیر نجی پٹرول پمپ کی دیوار گرنے سے دو مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو کی امدادی ٹیم نے دیوار کے ملبے کے نیچے دب کر جانبحق ہونے والے مزدوروں کی نعشیں نکال کر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پتوکی منتقل کر دیں۔ جاں بحق ہونے والے دونوں مزدوروں کی شناخت امین اور مبشر کے نام سے ہوئی جو گلشن سبحان کالونی پتوکی کے ہی رہائشی تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...