لاہور (نامہ نگار) ڈاکوؤں اور چوروں نے شہرکے مختلف علاقوں میںوارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے میں عبدالرحمن سے ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر 6لاکھ روپے لوٹ لئے اور فرار ہوگئے ہیں۔ ڈاکوؤں نے نصیر آباد کے علاقے میںاشفاق کے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 5لاکھ 40ہزار روپے مالیت، ٹاؤن شپ کے علاقے میں احمد خان اور اس کی فیملی سے 3 لاکھ 80 ہزار روپے مالیت، اسلام پورہ کے علاقے میں سلمان اور اس کی فیملی سے 2 لاکھ 65 ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نے ملت پارک میںوقاص سے 56 ہزارروپے اور موبائل فون، نواب ٹاؤن میںخرم سے 42ہزارروپے مالیت، لاری اڈا میں سہیل سے 17 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہوگئے ہیں۔ چوروں نے ستوکتلہ کے علاقے واپڈا ٹاؤن میں خرم خان کے گھرسے ساڑھے 7لاکھ روپے مالیت کی نقدی اورطلائی زیورات چوری کرلئے اور فرار ہوگئے ہیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے فنگر پرنٹس اور دیگر شواہد حاصل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔چوروں نے فیصل ٹاؤن اور قلعہ گجر سنگھ کے علاقوں سے دوسے گاڑیاں جبکہ سمن آباد،گرین ٹاؤن ، بھاٹی گیٹ،مانگا منڈی اور بادامی باغ کے علاقوں سے 5موٹر سائیکلیں چوری کرلی ہیں۔
متعدد وارداتیں:شہری قیمتی اشیا سے محروم،واپڈا ٹاؤن میں7لاکھ کی چوری
Mar 01, 2021