فیصل آباد+ ٹوبہ ٹیک سنگھ+رحیم یار خان (آن لائن+ نمائندہ خصوصی+ کرائم رپورٹر) گھریلو معاشی حالات اور ناچاقی پر فیصل آباد کے تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ میں نوجوان، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 33 سالہ شخص جبکہ رحیم یار خان میںبھی نوجوان نے خودکشی کرلی۔
بتایا جاتا ہے کہ علامہ اقبال کالونی کا رہائشی 28 سالہ وقاص کچھ عرصہ سے معاشی حالات سے پریشان تھا اور غربت سے تنگ آ کر مذکورہ نوجوان نے گلے میں رسہ ڈال کر چھت سے لٹک گیا۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے چک نمبر 287 ج ب کے رہائشی غلام مصطفیٰ نے گھریلو پریشانی پر سر میں گولی مار کر جان دیدی۔ ادھر رحیم یارخان کے علاقے ظفرآباد کالونی کے رہائشی 29 سالہ علی حیدر نے گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے نعشیں ورثا کے حوالے کردیں۔