اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان پہلی مرتبہ (آج) یکم مارچ ماحولیات کے عالمی دن کی تقریب کی میزبانی کرے گا۔ اس دن کو منانے کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے قدرتی ماحول کو درپیش خطرات سے بچانے کیلئے مئوثر اقدامات کرنا اور مشترکہ کوششوں کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینا ہے۔ اس سال عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی پاکستان کو دینے کا اعلان 22 فروری کو کینیا میں منعقدہ اقوام متحدہ کی پانچویں انوائرمنٹ اسمبلی کے موقع پر کیا گیا تھا۔