اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) عرب کوالیشن فورسز نے گزشتہ روز یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے داغے گئے ایک بلیسٹک میزائل کو تباہ کر دیا ہے یہ میزائل سعودی عرب کے شہر ریاض کو ٹارگٹ کرنے کے لیے داغا گیا تھا۔ سعودی عرب کی کوالیشن فورسز کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ حوثی ملائیشیاء سعودی عرب کے شہر جذان کو ڈرون کے ذریعے ہدف بنا رہی ہے۔ اتحادی فوج کے ترجمان نے کہا کہ حوثی ملائیشیاء کو ایرانی فوجی جرنیل کنٹرول کررہے ہیں۔ حوثی دہشت گرد سویلین آبادی کو نشانہ بنا رہے ہیں۔