گوئی یانگ (شِنہوا)چین کے جنوب مغربی صوبہ گوئی ڑومیں 2020 میں چائے کی پیداوار اور برآمدات میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔حال ہی میں ختم ہونے والی گوئی ڑو چائے کی صنعت بارے ترقیاتی کانفرنس میں جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گوئی ڑومیں 2020 کے آخر تک 4لاکھ 66ہزار666ہیکٹرزپر چائے کے باغات تھے، جو چین میں پہلے نمبر پر رہے۔ سال 2020میں گوئی ڑوکی چائے کی مجموعی مالیت 50.4 ارب یوآن (تقریبا 7.8 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی ، جو گزشتہ سال کی نسبت 11.7 فیصد زیادہ ہے۔اس صوبہ میں مجموعی طور پر 34 لاکھ افراد چائے سے متعلق صنعتوں میں کام کرہے ہیں ، ان کی سالانہ فی کس آمدنی گزشتہ سال 12ہزار351 یوآن تک پہنچ گئی ہے۔