آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک جبکہ شمالی بلوچستان اوربالائی پہاڑی علاقوں میں سرد اور خشک رہنے کا امکان

Mar 01, 2021

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب اور ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی بلوچستان اوربالائی پہاڑی علاقوں میں سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔رپورٹ کے مطابق بالائی پنجاب ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو ئی۔سب سے زیادہ بارش، کشمیر کوٹلی 31 ، راولاکوٹ 21 ، اننت ناگ 19 ، سری نگر 9 ، پنجاب، منگلا 3 ، گلگت بلتستان، سکردو اور استور میں2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے کم درجہ حرارت، لہہ منفی 7 ،استور،کالام منفی 5، قلات منفی4، پاراچنارمنفی 3 ، اسکردو،بگروٹ ،کوئٹہ منفی 2، اننت ناگ اور دیر میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں