آر ایس ایس کے باعث بھارت میں سیکولرازم مر گیا: راہول گاندھی

نئی دہلی (کے پی آئی ) بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے کہا  ہے کہ ہندوستان میںسیکولرزم مر گئی ہے کیونکہ ایک تنظیم آر ایس ایس ہے جو ہمارے ملک کے اداروں میں موجود توازن کو بگاڑ رہی ہے اور برباد کر رہی ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ  اداروں کے درمیان توازن بگڑتا ہے تو ملک میں بدامنی پیدا ہو جاتی ہے۔ گزشتہ 6 سال سے سبھی اداروں پر منظم طریقے سے حملہ کیا جا رہا ہے راہول گاندھی نے کہا کہ سیکولرزم ہماری ثقافت اور تاریخ کی بنیاد ہے۔ اس ملک میں سیکولرزم پر حملہ ہو رہا ہے۔ آر ایس ایس اور بی جے پی اس کی قیادت کر رہے ہیں۔ یہ صرف آئین پر حملہ نہیں ہے بلکہ تاریخ اور ثقافت پر بھی حملہ ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن