کراچی، ایم کیو ایم لندن ملزم عارف آجا کیا کے مزید سنسی خیز انکشافات

کراچی(وقائع نگار)سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار ایم کیو ایم لندن کے مبینہ دہشتگردنے جے آئی ٹی کے سامنے مزید سنسنی خیز انکشافات کر دیئے،عارف آجا ایم کیو ایم لندن کا بیلجیئم میں اہم کارندہ ہے جوکئی لوگوں کو ایم کیو ایم کا کارکن ظاہر کرکے  بیلجیئم میں پناہ لینے کے لیے جعلی دستاویزات تیار کراتا تھاوہ لوگوں کو پیسے دے کر کر یورپی یونین پارلیمنٹ کے سامنے پاکستان مخالف احتجاج کرنے کے پیسے دیا کرتا تھا،ایم کیوایم لندن کا کارکن سلیم بیلجیم بھی پہلے نارتھ ناظم آباد میں ٹارگٹ کلنگ کی ٹیم چلاتا تھاپھر حوالہ ہنڈی کے ذریعے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے لیے رقم بھیجا کرتا تھا،سلیم بیلجیم کے بھارتی کاروباری شخصیات سے  تعلقات ہیں ایک نام سنجے کا بھی ہے، جو دہلی کی مشہور کاروباری شخصیت ہے جبکہ سلیم بیلجیئم نے عارف کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر پاکستان مخالف مظاہرہ منعقد کروایا،ایم کیو ایم پاکستان کے گلستان جوہر میں ہونے والا بم دھماکا بھی سلیم بیلجیم گروپ کے ذریعے ہی کرایا گیااس کام کیلئے اسے بھاری رقم دی گئی لیکن ایم کیو ایم لندن قیادت حملے سے خوش نہیں تھی کیونکہ کوئی مشہور شخصیت دھماکے میں نہیں ماری گئی،سلیم بیلجیئم کی ٹیم کے ذریعے  گلبہار میں پی ایس پی کے دفتر پر حملہ کرایا گیاجبکہ نیو کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے دفتر پر بھی ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ سلیم بیلجیم گروپ نے ہی کروایا تھا۔

ای پیپر دی نیشن