نیو یارک کے گورنر پر ایک اور سابقہ اہلکار خاتون کے جنسی ہراسانی کے الزامات 

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی ریاست نیو یارک کے گورنر اینڈریو کومو پر ایک اور سابقہ ماتحت خاتون اہلکار نے ہراسانی کے الزامات لگا دیئے۔ 25 سالہ سابق مشیر چارلوٹ بینیٹ نے الزام عائد کیا ہے۔ کہ 63 سالہ گورنر نے کم عمر نوجوان خواتین کے ساتھ تعلقات رکھنے میں دلچسپی ظاہر کی۔ جنسی طور پر ہراساں کیا  اور بارہا اپنے طرز عمل سے خوفزدہ کیا۔ اس سے قبل ان کی سابقہ مشیر لنڈسے بوئے نے بھی 2015ء سے 2018ء کے دوران اینڈریو کومو کے جنسی ہراساں  کرنے کا انکشاف کیا تھا۔ ڈیموکریٹ گورنر نے خود پر لگائے گئے الزامات سے انکار کرکے آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...