سفارت خانے پھلوں کی نمائش منعقد کرکے برآمدات میں اضافہ کریں،صدرعلوی

 اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان پراڈکٹس کی ویلیو ایڈیشن اور پراسسنگ بہتر بناکر عالمی منڈی میں اپنا اعلی مقام بنا سکتا ہے۔ اتوار کو یہاں ایوان صدر وزارت تجارت اور سرگردہا چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام پھلوں کی نمائش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے  پاکستان کے سفارت خانوں کو ہدایت کی کہ وہ پاکستانی پراڈکٹس خاص طورپر پھلوں کی نمائشیں منعقد کرکے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ کریں صدر نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے کینو اور دیگر پھلوں کی پیکنگ اور سٹوریج کی ضروریات اور سہولتوں کو بہتر بنا کر برآمدات بڑھائی جاسکتی ہیں۔ ہم زرعی ادویات اور بہتر دیکھ بھال کے ذریعے زرعی معیشت اور پیداوار میں اضافہ کرسکتے ہیں ہمیں نامیاتی فارمنگ اور زرعی ادویات سے آگاہ رہنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں پانی کے تحفظ کے ساتھ تنوع پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ گندم اور کپاس کی پیداوار کم ہورہی ہے۔ پاکستان دنیا میں کینو کی پیداوار کرنے والا چھٹا بڑا ملک ہے۔ ہمیں جدید دور کی ٹیکنالوجی اور طریقہ کار اپنانا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...