اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کچھ بیرونی قوتیں پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ بیرونی قوتیں پاکستان کو اندرونی طور پرکمزور کرنا چاہتی ہیں۔ یہ قوتیں ملک کو انتہا پسندی کی طرف لے جانا چاہتی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان اسلامی دنیا کے عظیم لیڈر کے طور پر سامنے آ رہے ہیں۔ کسی سربراہ مملکت نے 74 سال میں پہلی بار عالمی ایوانوں میں اسلام پر بات کی۔