کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کراچی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی سیٹوں پر لعنت بھیجتا ہوں جو ایک قوم کو دوسری کی دشمن بنا کر لی جائیں۔ ظلم کی سیاہ رات ختم ہونے والی ہے۔ ہم نے دشمنوں کو نیست و نابود کر دیا۔ کراچی میں پختنوں نے تاریخ رقم کر دی۔ سیٹیں مصطفیٰ کمال کی جوتی کی نوک پر ہوتی ہیں۔ آج سیٹیں لینے والوں کو گالیاں پڑ رہی ہیں۔ ملک دشمن عناصر نے بھائی کو بھائی کا دشمن بنا دیا۔ حکمران ہمیں لڑا کر خود متحد ہو جاتے ہیں۔ وزارتوں کیلئے لوگوں کو آپس میںلڑایا جاتا ہے۔ پی ایس پی افغانستان میں امن چاہتی ہے اور افغانستان میں بھارت کی مداخلت نہیں چاہتی۔ افغانستان میں امن ہو تو بھارت میں بھی امن ہوگا۔ ہمارے پاس ایک سیٹ نہیں لیکن ماؤں بہنوں کی دعائیں ہیں۔ بھارت سے لندن تک بیٹھے دشمن سن لو اگر بھائیوں کو لڑواؤ گے تو مصطفیٰ کمال سیسہ پلائی دیوار بنا ہوگا۔ ہم ظالم کی ذات‘ رنگ و نسل نہیں دیکھیں گے۔ اس کا گریبان پکڑیں گے۔