نااہل حکمرانوں کے ظلم کی زنجیریں ٹوٹنا شروع ہوگئیں:پرویزملک‘ عمران نذیر

لاہور(نیوزرپورٹر) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ نالائق اور نا اہل حکمرانوں کے ظلم کی زنجیریں ٹوٹنا شروع ہوگئی ہیں اور حکمرانوں کے خلاف گھیرا تنگ ہونا شروع ہوگیا ہے ،نئے پاکستان والوں کا یوم حساب اب قریب آ گیا ہے ان کی راتوں کی نیندیں اب اڑ گئی ہیں، حکومتی ترجمانوں کی بات اب کوئی دم نہیں رہا سب پریشان ہیں کہ کیا ہونے والا ہے،پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ عوام کو زندہ دفنانے کے مترادف ہے ، نیک و کاروں نے گھی پیٹرول آٹااور چینی میں ملوث مافیاز کو غریب عوام کا خون چوسنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے ،ڈھائی سالوں میں ملک کا بیڑہ غرق کر دیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزپارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سید توصیف شاہ، چوہدری شہباز ،غزالی سلیم بٹ چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،اظہر فاروقی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ آج بھی اپنے بیانیے پر اسٹینڈ کرتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن