ایک ماہ میں 67فیصد مستحقین میں زکوٰۃ تقسیم کی جاچکی:شوکت علی لالیکا

Mar 01, 2021

لاہور(خصوصی نامہ نگار)وزیر زکوٰۃوعشر پنجاب شوکت علی لالیکا نے کہا ہے کہ ایک ماہ سے بھی کم عرصہ میں 87 فیصد سے زائد مستحقین میں زکوٰۃ تقسیم کی جا چکی ہے۔محکمہ زکوٰ ۃ نے رواں مالی سال کے لئے ایک لا کھ پچاس ہزارمستحقین کو گزارہ الاؤنس کی پہلی ششماہی کے لئے1 ارب37 کروڑ سے زائد رقم کا اجراء کیا جن میں سے ایک لا کھ تیس ہزار مستحقین 1 ارب 19کروڑ سے زائد رقم یو بی ایل اومنی سنٹر سے بائیو میٹرک تصدیق کے بعد وصول کر چکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمانہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں