لاہور(خصوصی نامہ نگار)صوبائی وزیر سماجی بہبود و بیت المال سید یاور عباس بخاری نے قومی خزانے کو ساڑھے اٹھائیس ارب ڈالر کا فائدہ پہنچانے پر وزیراعظم عمران خان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ’’کارکے ڈیل‘‘ میں خزانے کو ڈیڑھ ارب ڈالر کا فائدہ پہنچایا۔ اسی طرح ایل این جی ڈیل کی مد میں 3 ارب ڈالر کی بچت کی گئی۔ حکومت نے آئی پی پیز معاملے میں 24 ارب ڈالر بچائے۔ سید یاور عباس بخاری نے اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا’’ویل ڈن عمران خان! آپ نے تین معمولی قدم اٹھا کر خزانے کو اربوں کا فائدہ پہنچایا۔ عوام کو پتہ ہونا چاہیے کہ ان کے لئے کتنا پیسہ بچایا گیا۔ یہ بھی پتہ چلنا چاہیے حکومت عوام کا پیسہ بچانے کو کتنی اہمیت دیتی ہے‘‘۔
’’کار کے ڈیل‘‘میں خزانے کو ڈیڑھ ارب ڈالر کا فائدہ ہوا:یاور عباس
Mar 01, 2021