ٹریفک پولیس مری نے والدین سے بچھڑنے والے  4 سالہ  بچے کو والدین سے ملا دیا

  مری(نامہ نگار خصوصی)   ویک انڈ کے موقع پر سیاحوں کی بھیڑ میں والدین سے بچھڑنے والے ایک 4 سالہ معصوم بچے سمیع اللہ کوسٹی ٹریفک پولیس مری کے ایک زمہ دار اور فرض شناس  بیٹ انچارج شفیق الرحمان نے  انتہائی جو جہد کے بعد اپنے والدین سے ملا دیا ۔اس موقع پر رو رو کر ہلکان ہونے والی ممتا کی ماری ’’ماں‘‘ کی حالت دیدنی تھی جزباتی ماحول دیکھ کر کئی سیاحوں کے آنکھوں میں آنسوں چھلک آئے۔بچے کے والدین کی تلاش تک جنونی بیٹ انچارج جا بجا موٹر سائیکل پر اعلان کرتا رہا ۔ والدین کاکہناتھا کہ انہوں نے بچے کے ملنے تک جو ذہنی اذیت کاٹی وہ ساری زندگی اس کو بھل نہیں پائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ مقامی پولیس اورسٹی ٹریفک پولیس مری کا تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوںنے ہمارالخت جگر کو ہم سے ملوادیا۔

ای پیپر دی نیشن