جہلم(نامہ نگار) روزانہ کی بنیاد پر چھوٹے چھوٹے بچوں سمیت سکولز وکالجز میں طلباء وطالبات کو لے کر جانے والی گاڑیوں کے ڈرائیور ز بلاخوف وخطر سگریٹ نوشی کرتے دیکھائی دیتے ہیں جس کے دھوئیں سے گاڑیوں میں سوار معصوم بچوں، طلباء وطالبات سمیت مسافروں کو سانس ،دمے ،پھیپھڑوںو دیگر موذی امراض لاحق ہورہے ہیں۔دوسری جانب گیس اور پیٹرول سے چلنے والی گاڑیاں سگریٹ نوشی کی وجہ سے بارود کی منظر کشی کرتی دکھائی دیتی ہیں جس کی وجہ سے معصوم جانوں کے سروں پر خوف کے سائے منڈلاتے رہتے ہیں ۔اس حوالے سے بچوں کے والدین نے کہا کہ متعدد بار گاڑیوں کے ڈرائیورز کو سگریٹ نوشی سے منع کرنے کے باوجود ڈرائیورز اپنی روش تبدیل کرنے سے گریزاں ہیں بلکہ بچوں کے لئے گاڑیاں تبدیل کرنے کی دھونس دے کر چپ کروادیتے ہیں جس کی وجہ سے والدین شدید ذہنی کرب میں مبتلا ہیں۔والدین سمیت شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ،سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپور ٹ اتھارٹی سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ داران سے سکولز وکالجز کی ڈیوٹیاں کرنیو الے ڈرائیورز جو سگریٹ نوشی کے مرتکب ہیں کے خلاف کاروائیاں کرنے کا مطالبہ کیاہے۔
پنڈ سلطانی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ
مٹھیال (نامہ نگار) پنڈ سلطانی میں پابائل شاپ پر ڈکیتی کے بعد تحصیل کے دوسرے علاقوں میں بھی ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافے کی اطلاعات ملی ہیں۔ جنڈ میں محبوب المھدی کسٹمرز والے شاپ سے گھر کی طرف جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل سوارروں نے ان کا راستہ روکا ان کی مزاحمت پر رقم والا بیگ لوٹ کر فرار ہو گئے۔ جس بیگ میں ڈیڑھ لاکھ کی رقم لے اڑے ۔
جہلم،سکولز و مسافرویگنوں کے ڈرائیورز سگریٹ نوشی کرنے میں مصروف
Mar 01, 2021