ڈاکواسلحہ کی نوک پر تقریبا ڈیڑھ لاکھ سے زائد کی نقدی سے بھرے بیگ چھین کر فرار

Mar 01, 2021

   جنڈ ( نامہ نگار)  جنڈ  اور گردونواح میں چوری اور ڈکیتیوں کی وارداتوں میں آئے دن اضافہ گذشتہ رات بوقت پونے آٹھ بجے کے قریب الہادی کسٹمر ز سروس سنٹر  جنڈ کے مالک سید محبوب حسین شاہ کے جواں سال بیٹے محمد محسن شاہ سے انکے ملازم محمد شفیق کی موجودگی میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر تقریبا ڈیڑھ لاکھ سے زائد کی نقدی سے بھرے بیگ کو چھین کر فرار ہوگئے جبکہ بیگ میں انتہائی قیمتی موبائیل سیٹ بھی موجود تھے جبکہ قبل ازیں کبیر اعوان کی دکان سے بھی نامعلوم چور لاکھوں کاسامان چوری کرکے لے گئے ہیں اور دیگر کئی وارداتیں ہوچکی ہیں مگر کسی ایک چوری وڈکیتی کا سراغ نہ لگایا جاسکا ہے ادھر مقامی تاجر رہنماؤں کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں پولیس کو سختی سے الٹی میٹیم دیا گیا کہ اگر دو دن کے اندر تمام ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا توشدید عوامی احتجاجی پروگرام مرتب کیا جائیگا کیونکہ شہر میں خوف وحراس کی فضاء پھیلتی جارہی ہے جس سے تمام شہری انتہائی غمگین وپریشان دکھائی دے رہے ہیں۔

مزیدخبریں