پروفیسر شازیہ اکبر کی نظموں کے انگریزی تراجم پر مشتمل کتاب کی تقریب رونمائی

Mar 01, 2021

 فتح جنگ (نامہ نگار) فتح جنگ سے تعلق رکھنے والی معروف شاعرہ ،ادیبہ ومصورہ پروفیسر شازیہ اکبر کی نظموں کے انگریزی تراجم پر مشتمل کتاب The Coin af Death (دی کوئین آف ڈیتھ) کی تقریب رونمائی بزم احباب قلم کے زیر انتظام راولپنڈی آرٹس کونسل کے تعاون سے منعقد کی گئی تقریب کی صدارت معروف شاعر ،نقاد،محقق ڈاکٹر نثار ترابی نے فرمائی اور مہمان خصوصی کے طور پر ظفر بختاوری چیئرمین ڈی واٹسن شریک ہوئے کتاب پر ڈاکٹر مقصود جعفری اور راجہ عبدالقیوم نے تنقیدی مضامین پیش کیے بزم احباب قلم کے صدر علی اصغر ثمر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا معروف شاعر قیوم طاہر نے منظوم خراج تحسین پیش کیا شاعرہ اور مترجم کو مبارک باد دی تقریب کی نظامت کے فرائض آفاق خالد نے ادا کیے شاعرہ شازیہ اکبر نے اپنی نمائندہ نظمیں پیش کی اور مترجم محمد شنازر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انکی شاعری کو اردو سے انگریزی زبان میں ترجمہ کرکے اسے عالمی ادب کا حصہ بنا دیا  تقریب کے دوسرا حصہ محترمہ شازیہ اکبر کے اعزاز میں مشاعرہ کا اہتمام تھا جسکی صدارت معروف سینئر شاعر نسیم سحر نے کی مہمان خصوصی فتح جنگ کے معروف شاعر اعجاز احمد ساحر اور مہمان اعزاز محترمہ محمودیہ غازیہ تھیں نظامت کے فرائض شہباز چوہان نے ادا کیے مشاعرہ رات گئے تک جاری رہا ۔

مزیدخبریں