ملکی جڑوں کو کھوکھلا کرنے میں کرپشن کا اولین کردار ہوتا ہے

 اسلام آباد(نیوز ڈیسک)موجودہ حالات مسلم لیگ ن کے اقتدار کا پتہ دیتے ہیں ضمنی انتخابات میں ثابت ہو گیا کہ عوام کا جھکائو مسلم لیگ ن کی جانب ہے حمزہ شہباز شریف اور سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض کو رہائی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں سب سے پہلے پاکستان کے نظریے پر یقین رکھتے ہیں ملک میں جو بھی حکومت قائم ہو اسے سب سے پہلے پاکستان کا سوچنا چاہئے ملکی جڑوں کو کھوکھلا کرنے میں کرپشن کا اولین کردار ہوتا ہے ہر پاکستانی کرپشن کے خلاف جنگ کا اعلان کرے یہ ملک اللہ کی عظیم نعمت ہے اور اس کو لوٹنے والے دنیا و آخرت میں برباد ہوں گے ان خیالات کا اظہار برطانیہ کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت امین مرزا گوجرخانوی نے اپنے بیان میں کیا امین مرزا گوجرخانوی نے کہا کہ 27 فروری کو ہم نے بھارت کو ناکوں چنے چبوا دیئے ملکی سالمیت کی طرف اٹھنے والی ہر آنکھ پھوڑ دیں گے آج بھی دشمن ملک کے زخم تازہ ہیں آج کے دن ہم یہ باور کروانا چاہتے ہیں کہ ملکی سلامتی کے مسئلے پر پاک فوج ، سیاسی جماعتیں اور عوام ایک پیج پر ہیں امین مرزا نے کہا کہ اپنی حدود میں رہ کر کام کرنے سے ادارے مضبوط اور ملک خوشحال ہو گاوطن سے محبت یہ بھی ہے کہ ہم ملک کو مضبوطی و خوشحالی میں اپنا حصہ ڈالیں .

ای پیپر دی نیشن