ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)سابق ممبرواہ کنٹو نمنٹ بورڈاورواہ کینٹ تحصیل ٹیکسلاکی امن کمیٹی کے سابق چیئرمین،مشہورسماجی وعوامی خدمتگار شخصیت چوہدری محمداسلم آف(علی میڈیکوز)واہ کینٹ بستی،رضائے الہی سے انتقال کرگئے،مرحوم کی نمازجنازہ بستی لالہ رخ کی مرکزی جامع مسجد میںاداکی گئی،مولانامحمداسحاق نے نمازجنازہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمداسلم مرحو م کی عوامی سماجی اورمذہبی پلیٹ فارم سے دی جانے والی خدمات کوشاندارالفاظ میںخراج عقیدت پیش کیا،اورکہاکہ زندگی بھرچوہدری اسلم مرحوم نے انسانیت کی خدمت کیلئے بلاتفریق خدمات انجام دیں،نمازجنازہ میںحاجی سیدنذرحسین شاہ،حاجی خا لدخان صراف،چوہدری محبوب الہی گجر، سید ا ظہرحسین شاہ فقیر،انجمن تاجران کے چوہدری عابدو ڑائچ،ملک فیصل اقبال،ملک فہدمسعود،خان لیاقت علی خان پوڑ،چوہدری محمداصغرکشمیری،چوہدری حاکم علی گجر،مسلم لیگ ن کے سرکردہ رہنماء سید امجدحسین شاہ،راجہ سرفرازاصغر،راجہ شیرازاصغر ،توقیر محمود بٹ ،ندیم صادق مکرانی،زبیربٹ گجراتی،فیض احمد صد یقی،میاںتصوف زمان قر یشی ،شیخ مختارا شرف، مولا نامحمداد ریس ،مولاناقاسم سمیت علاقہ بھرکے سیاسی سماجی اورکاروباری شخصیات نے کثیرتعدادمیںشر کت کی۔