ہالی وڈ اداکار جارج کلونی اور اداکارہ جولیا رابرٹس جلد مداحوں کو ایک ساتھ فلم میں نظر آئیں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلم ٹکٹ ٹو پیراڈائز میں دونوں اداکار مرکزی کردار نبھائیں گے، اس فلم کی شوٹنگ اسی سال شروع ہوگی۔ رومانٹک اور مزاحیہ فلم کی کہانی شادی کے بعد طلاق لینے والے جوڑے کی ہے جو اپنی بیٹی کو اسی غلطی سے بچانے کی کوشش کرتا ہے۔واضح رہے کہ اصل زندگی میں جارج کلونی اور جولیا رابرٹس بہت اچھے دوست ہیں جبکہ دونوں نے 2016 میں بھی ایک ساتھ فلم میں کام کیا تھا۔
جارج کلونی اور جولیا رابرٹس سلورسکرین پرایک بار پھر ساتھ
Mar 01, 2021 | 13:44