چین،شی جیا ژوانگ نے سینما گھروں اور جِمز کو کاروبار دوبارہ بحال کرنے کی اجازت دے دی

چین کے شمالی صوبہ ہیبے کے دارالحکومت شی جیا ژوانگ نے پیر کے روز شہر میں نوول کرونا وائرس کے دوبارہ سر اٹھانے کا سلسلہ تھم جانے کے بعد ثقافتی اور تفریحی مقامات بشمول سینما گھروں، جِمز، انٹرنیٹ بارز اور یاد گاری ہالز کو کاروبار دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔مقامی حکام کے مطابق ان مقامات پر انسداد وبا کے اقدامات بشمول جراثیم کش سپرے کرنے اور ماسک پہننے کی لازمی پابندی پر سختی سے عمل درآمد ہونا چاہئے۔شہری حکومت نے کہا ہے کہ سینما گھروں اور تھیٹروں کو اپنے صارفین کی کل تعداد کم کرکے 50 فیصد کرنا ضروری ہے اور بیٹھنے والے لوگوں کے درمیان فاصلے کے انتظامات کو نافذ کرنا چاہئے۔شی جیا ژوانگ نے فروری کے آخر میں، جب مقامی برادریوں کو دو ہفتوں کی اسکریننگ کے دوران کوئی مصدقہ کیسز نہیں ملے، اپنے تمام اعلی اور درمیانی خطرے والے علاقوں کونوول کرونا وائرس سے صاف کردیا تھا۔اس بڑے شہر میں جنوری کے اوائل میں شروع ہونے والی تازہ ترین بحالی کے عروج پر نوول کرونا وائرس کے روزانہ 80 سے زیادہ کیسز کا اضافہ ہوتا رہا،جو اس صوبہ کی مجموعی تعداد کے زیادہ تر حصہ پر مشتمل تھے۔

ای پیپر دی نیشن