موسمی تبدیلیوں کے خطرناک اثرات سامنے آنے لگے،انٹارکٹیکا میں برطانوی ریسرچ سینٹر کے قریب نیویارک شہر کے رقبے سے بھی بڑا برفانی تودہ ٹوٹ کر علیحدہ ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی انٹارکٹیک سروے میں کہاگیاکہ یہ برف کا حصہ بیڈ فور شائر کانٹی کے برابر اورایک ہزار 270 مربع کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے۔برطانوی ماہرین کا کہنا تھا کہ آئس برگ ٹوٹنے سے برطانوی ریسرچ اسٹیشن متاثر نہیں ہوگا۔ ماہرین نے 10 سال قبل اس مقام پر دراڑ پڑنے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔