کورونا ابھی مکمل ختم نہیں ہوا، شہری احتیاط برتیں او رحکومتی گائیڈ لائنز پر عمل کریں:عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے دوران شہری احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ انسداد کورونا کیلئے حکومتی گائیڈلائنز پر عمل کرنا شہریوں کے اپنے مفاد میں ہے اور ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے میں ہی صحت اور زندگیوں کا تحفظ ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا ابھی مکمل ختم نہیں ہوا، شہری احتیاط برتیں۔ عوام کے تعاون سے پہلے بھی کورونا کو شکست دی، آئندہ بھی شکست دیں گے۔ بے احتیاطی سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں کورونا کے 704 مریض سامنے آئے اور پنجاب میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 5222 ہو چکی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 13 اموات ہوئیں اور کورونا سے اب تک انتقال کرنے والوں کی تعداد 5363 ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 16,777 ٹیسٹ کئے گئے اور صوبے میں اب تک 3,310,924 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن