مسلم لیگ ن‘ پی پی‘ جے یو آئی کے قائدین میں اہم سیاسی بیٹھک پر اتفاق 

Mar 01, 2022


اسلام آباد (نامہ نگار) ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی تین بڑی جماعتوں مسلم لیگ (ن)‘ پیپلز پارٹی اور جمعیت علماء اسلام کے قائدین میں اہم سیاسی بیٹھک پر اتفاق ہوگیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان، آصف علی زرداری اور شہباز شریف کی رواں ہفتے لاہور میں ملاقات کا امکان ہے۔ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بنائی گئی اپوزیشن کی کمیٹی اس ہفتے اپنی رپورٹ پیش کرے گی، جس کی سفارشات کی روشنی میں تینوں قائدین آئندہ کی حکمت عملی پر غور کریں گے۔ اس اہم سیاسی ملاقات میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تاریخ کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی تینوں بڑی جماعتیں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں بننے والی مخلوط یا ایک پارٹی حکومت کے دوران معیشت پر مشترکہ قومی اتفاق رائے پر بات ہوگی۔

مزیدخبریں