فضل الرحمن ،شہباز شریف میں ٹیلی فونک رابطہ،پیکار آرڈنینس کیخلاف میں قرارداد لائیں گے

Mar 01, 2022


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) فضل الرحمان اور شہباز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں انہوں نے عدم اعتماد کے حوالے سے قانونی اور آئینی معاملات پر رائے لینے پر اتفاق کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان حکومت مخالف تحریک عدم اعتماد اور موجود  سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے حکومت مخالف تحریک میں تیزی لانے پر مشاورت کی جبکہ عدم اعتماد کے حوالے سے قانونی اور آئینی معاملات پر بھی رائے لینے پر اتفاق ہوا۔ شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل سے ہونے والی ملاقات پر اعتماد میں لیا۔

مزیدخبریں